الجواب:-نماز تہجد کے لیے اذان دینا ثابت نہیں ہے اور شرعا بھی اذان تہجد کی حکم نہیں کیونکہ پانچ وقت فرائض اور جمعہ کے لیے حکم ہے اور نوافل کے لیے ثابت نہیں ہے اور یہ تہجد نوافل میں سے ہے-
📖 وَلَيْسَ بِغَيْرِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ وَالْجُمُعَةِ، نَحْوُ السُّنَنِ وَالْوِتْرِ وَالتَّطَوُّعَاتِ وَالتَّرَاوِيحِ وَالْعِيدَيْنِ...**حوالہ:** الفتاوى الهندية، ج 1، ص 110، كتاب الصلاة، الباب الثاني في الأذان، ط: زكريا، ديوبند۔
📖 لِلْفَرَائِضِ الْخَمْسِ فِي وَقْتِهَا وَلَوْ قَضَاءً، لِأَنَّهُ سُنَّةُ الصَّلَاةِ حَتَّى يُبَرَّدَ بِهِ... لَا يُسَنُّ لِغَيْرِهَا، كَتَابٌ.**حوالہ:** رد المحتار، ج 2، ص 49–50، كتاب الصلاة، باب الأذان، ط: زكريا، ديوبند۔
📖 هُوَ سُنَّةٌ مُؤَكَّدَةٌ لِلْفَرَائِضِ الْخَمْسِ وَالْجُمُعَةِ فَحَسْبُ فِي وَقْتِهَا، وَلَيْسَ سُنَّةً فِي النَّوَافِلِ... وَقَوْلُهُ: «فِي وَقْتِهَا» احْتِرَازٌ عَنِ الْأَذَانِ قَبْلَ الْوَقْتِ.**حوالہ:** شرح الوقاية، ج 1، ص 133، كتاب الصلاة، ط: نبراس بوك، ديوبند۔
مزید متعلقہ سوالات
- ہندوستانی زمینوں کی پیداوار پر عشر واجب ہے یا نہیں؟
- عورت کے غسل جنابت میں چوٹی کھولنا ضروری ہے یا نہیں
- واشنگ مشین میں ناپاک کپڑا پاک ہوگا یا نہیں؟
- ایک شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا بیوی میکے چلی گئی بیوی اور اس کے گھر والے طلاق کا مطالبہ کر رہی تھے جبکہ شوہر طلاق دینا نہیں چاہ رہا تھا بالآخر دونوں جانب سے پنچایت بیٹھی اور طلاق نامہ لکھا گیا وکیل نے شوہر کے اور گواہوں کے بھی دستخط کرائے شوہر نے زبردستی فور میلٹی پوری کرنے کے لیے طلاق نامے پر دستخط کیے مگر شوہر راضی نہیں تھا لیکن وکیل نے دستخط کرانے کے ساتھ ساتھ زبانی بھی شوہر سے اس تحریر کو پڑھوایا، تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی جبکہ شوہر نے بخوشی دستخط نہیں کیے بلکہ اپنے آپ کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے دستخط کیے ہیں لیکن بعد میں تحریر پڑھی ہے۔ برائے کرم جلد از جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔
- کیا قبلہ کی طرف وضو خانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ احادیث میں قبلہ کی طرف تھوکنے کی ممانعت آئ ہے