قعدۂ اخیرہ چھوڑ کر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے نماز صحیح ہوگی؟
الجواب:-قعدہ آخیرہ فرض ہے اور فرض کی ترک سے نماز فاسد ہو جاتی ہے لہذا امام صاحب نے قعدہ اخیرہ کو چھوڑ کر پانچویں رکعت کے لیے سجدہ کر لیا تو نماز باطل ہو جائے گی واجب الاعادہ ہوگی-
📖 «وَالْقُعُودُ الْأَخِيرُ قَدْرَ التَّشَهُّدِ، وَهُوَ فَرْضٌ بِإِجْمَاعِ الْعُلَمَاءِ». حوالہ: البحر الرائق، ج1، ص512، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ط: زكريا ديوبند۔
📖 «وَالْمَفْرُوضُ عِنْدَنَا الْجُلُوسُ قَدْرَ قِرَاءَةِ التَّشَهُّدِ فِي الْأَصَحِّ». حوالہ: حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، ص128، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة وأركانها، ط: دار الكتاب، ديوبند۔
مزید متعلقہ سوالات
- نکاح کے لیے اسلام قبول کرنے والے شخص کا نکاح صحیح ہوگا؟
- کیا خودکشی کرنے والے کی روح معلق رہتی ہے؟
- ایک شخص پر ٥ رمضان میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے ۵ رمضان میں وہ دو لاکھ کا مالک ہے اس کے بعد اس کے پاس مال میں اور اضافہ ہوا تقریباً دس لاکھ کا مالک ہوگیا اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس اضافی رقم کی زکوۃ کب نکالی جائے گی ؟
- چھ گھنٹے کی ڈیوٹی کی تنخواہ چار گھنٹے کام کرکے لینا شرعاً جائز ہے؟
- رکوع یا سجدہ میں دعائے ماثورہ کے بجائے قرآن پڑھنے کا حکم کیا ہے؟