👁دیکھنے والوں کی تعداد:0
علامہ شامی رحمہ اللہ نے رد المحتار میں تاتارخانیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے: «وما جمع السائل من المال فهو خبيث»۔ اس عبارت کا صحیح مطلب کیا ہے؟ کیا اس سے مراد یہ ہے کہ بھیک مانگ کر جمع کیا ہوا مال مطلقاً خبیث اور حرام ہے؟
اسمہ تعالی الجواب وباللہ التوفیق
علامہ شامی علی رحمن تاتار خانیہ کے حوالے سے جو عبارت نقل کی ہے اتنی ہی تشن عبارت تاتار خانیہ میں موجود ہے لیکن ہندیہ کی عبارت سے یہ بات سمجھ میں اتی ہے کہ تاتار خاانیہ کی عبارت مطلق نہیں بلکہ مقید ہے کہ وہ شخص جس کے پاس ایک دن کا کھانا پانی موجود ہے اس کے لیے سوال حلال نہیں ہے اور خبیث سے مراد یہاں لغوی معنی ہو یعنی ناپسندیدہ اور کراہت تحریمی کے درجے میں ہو اور اس موقع پر فقہاء نے جو خبیث کہا ہے اس سے حرام مال مراد نہیں ہے بلکہ ناپسندیدہ اور مکروہ ترین مال مراد ہے طوائف کی طرح مال خبیث نہیں ہے -
📖 وَمَنْ كَانَ لَهُ قُوتُ يَوْمِهِ لَا يَحِلُّ لَهُ السُّؤَالُ، كَذَا فِي الِاخْتِيَارِ شَرْحِ الْمُخْتَارِ، وَمَا جَمَعَ السَّائِلُ مِنَ الْمَالِ فَهُوَ خَبِيثٌ، كَذَا فِي الْيَنَابِيعِ. حوالہ: الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية، الباب الخامس عشر في الكسب، ج ٥، ص ٤٢٨، ط: دار الكتب العلمية
📖 فِي التَّتَارْخَانِيَّةِ: وَمَا جَمَعَ السَّائِلُ مِنَ الْمَالِ فَهُوَ خَبِيثٌ. حوالہ: رد المحتار على الدر المختار، كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، ج ٦، ص ٣٨٥، ط: دار الفكر۔
مزید متعلقہ سوالات
- ولیمہ کا شرعی حکم کیا ہے اور اس کا مسنون وقت کون سا ہے؟
- خنزیر کے بالوں سے بنے برش سے دانت صاف کرنے کا کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ میں نے تجھ کو جواب دیا تو ایسی صورت میں کون سی اور کتنی طلاق واقع ہوگی؟
- شوہر اگر اپنی بیوی سے کہے کہ ’’میں نے تجھ کو چھوڑ دیا‘‘ تو اس سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟
- مہر فاطمی کی مقدار کیا ہے؟موجودہ وزن کے اعتبار سے بھی وضاحت کرنے کے بعد بتائیں کہ ادائیگی کے وقت کس قیمت کا لحاظ ہوگا ایا بوقت نکاح یا بوقت ادا مدلل بیان کریں؟