الجواب وباللّٰه التوفیق: دن کے سنن و نوافل میں سراً قرات کرنا لازم ہے،البتہ رات کے نوافل میں سراً اور جہراً قراءت کرنے میں اختیار ہے، البتہ اگر کوئی شخص دن کے نوافل میں جہری قراءت کر لیتا ہے تو اس کی نماز ادا ہو جائے گی، اور فجر کی سنتوں کا شمار دن کی سنتوں میں ہوگا،اور ان میں بھی سراً قراءت کی جائے گی…
📖 وفي التطوع بالنهار يخافت، وفي الليل يتخير اعتباراً بالفرض في حق المنفرد، وهذا لأنه مكمل له فيكون تبعا (فتح القدیر:ج/١ص/٣٣١)
📖 ﻓﻌﻠﻰ ﻇﺎﻫﺮ اﻟﺮﻭاﻳﺔ ﻻ ﺳﻬﻮ ﻋﻠﻰ اﻟﻤﻨﻔﺮﺩ ﺇﺫا ﺟﻬﺮ ﻓﻴﻤﺎ ﻳﺨﺎﻓﺖ ﻓﻴﻪ ﻭﺇﻧﻤﺎ ﻫﻮ ﻋﻠﻰ اﻹﻣﺎﻡ ﻓﻘﻂ (شامی زکریا:کتاب الصلاۃ، باب سجود السهو:ج/٢ص/٥٤٥)
📖 قال النووي: وأما السنن الراتبة مع الفرائض فيسر بها كلها باتفاق أصحابنا، ونقل القاضي عياض في شرح مسلم عن بعض السلف الجهر في سنة الصبح، وعن الجمهور الإسرار كمذهبنا (کتاب المجموع للنووی:ج/٣ص/٣٥٧)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟