الجواب:-اگر نماز کے دوران کسی داخل عمل مثلا واجب ترک کرنے کی وجہ سے نماز میں کراہت آئی ہے تو اسی نماز کا اعادہ واجب ہے وقت کے اندر لیکن وقت گزرنے کے بعد اعادہ مستحب ہو جاتا ہے اور اگر نماز سے خارج کسی امر (مثلا امام کا فاسق ہونا) کی وجہ سے کراہت آئی ہے تو اس صورت میں نماز کا اعادہ کرنا واجب نہیں ہے-
📖 وكذا كل صلاة اديت مع كراهة التحريم تجب اعادتها والمختار انه جابر للاول لأن الفرض لا يتكرر....(رد المختار: ١٤٨/٢،كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة ،زكريا ديوبند)
📖 وكذا كل صلاة اديت مع كراهة التحريم تجب اعادتها....(الدر المختار مع الشامي:١٤٧/٢-١٤٨،كتاب الصلاة باب صفة الصلاة ،زكريا ديوبند)
📖 وكذا الحكم في كل صلاة اديت مع كراهة التحريم.... والفرض سقط بالاولى.....(حاشية الطحطاوي على المراقي الفلاح:٢٤٨،كتاب الصلاة، اشرفية ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟