الجواب:-جماعت ثانی کرنا مکروہ ہے اس وقت جب ہر روز کے مقررہ امام مقتدیوں نے اذان و جماعت وقت مقررہ پر کی ہے تو اب اس مسجد میں دوبارہ جماعت کرنا مکروہ ہے اور جماعت ثانی اس وقت درست ہے جب کہ دوسرے محلہ کے لوگوں نے اس مسجد میں آ کر جماعت کر لیا تو اس وقت اس محلہ کے لوگوں کے لیے دوبارہ جماعت کرنا درست ہے-
📖 ويكره تكرار الجماعة باذان وامامة في مسجد محله لا في مسجد طريق او مسجد لا امام له ولا مؤذن ولو كرر اهله بدونهما او كان مسجد طريق جاز اجماعا....(رد المختار مع الشامي: ٢٨٨/٢،كتاب الصلاة،باب الإمامة ،زكريا ديوبند)
📖 المسجد اذ كان له امام معلوم وجماعة معلومة في محله.... لاب يباح تكرارها فيه باذان ثان اما اذا صلوا بغير اذان يباح اجماعا وكذا في مسجد قارعة الطريق.... (
📖 وليس له ان يترك.... رجل انتهي الى المسجد وقد فرغ الامام فإن دخل المسجد صلى فيه وان لم يدخل طلب الجماعة لا باس بتكرار الجماعة في مسجد وعلى قرارع الطريق ليس له امام ومؤذن معين....(الفتاوى السراجية:٩٧/١،كتاب الصلاة بالجماعة،زكريا ديوبند
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟