الجواب:-اگر آدمی مسافت سفر سیاستر کلومیٹر کے ارادے سے گھر سے نکلے تو جب گاؤں یا شہر کی فنا سے نکل جائے گا تو وہ شخص شرعا مسافر شمار ہوگا اور چار رکعت والی نمازوں میں قصر یعنی دو رکعت پڑھے گا اور مسافر ہونے کے لیے نیت ضروری ہے کہیں پر بھی البتہ ضروری ہے کہ نماز سے پہلے ہو-
📖 من خرج من عمارة موضع اقامته قاصدا اشار به مع قوله خرج الى انه لو خرج ولم يقصد او قصد ولم يخرج لا يكون مسافرا..... مسيرة ثلاثة ايام وليالها.....(رد المختار مع الشامي: ٥٩٩/٢-٦٠١،كتاب الصلاة ،باب صلاة المسافر،زكريا ديوبند)
📖 فصل: واما بيان ما يصير به المقيم مسافرا فالذي يصير المقيم له مسافر نية مدة السفر..... قال اصحابنا مسير ثلاثة ايام....(بدائع الصنائع:٢٦١/١،كتاب الصلاة،اشرفية ديوبند)
📖 السفر الذي يتغير به الاحكام.... ان يقصد مسيرة ثلاثة ايام ولياليها....ان يقصد انما قيد بالقصد لانه لو طاف جمع الدنيا من غير قصد السفر لا يصير سفرا فالقصد وحده غير معتبر وكذا الفعل....(هداية:١٧٣/١،كتاب الصلاة ،زمزم ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟