👁دیکھنے والوں کی تعداد:3

اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو آزاد ہے تو ایسی صورت میں کون سی اور کتنی طلاق واقع ہوگی ؟

الجواب:-تو آزاد ہے یہ لفظ اصلا تو کنائی ہے مگر بعض جگہ یہ لفظ خالص طلاق میں استعمال ہونے لگا لہذا جن جگہوں میں یہ لفظ صریح بن گیا ہو وہاں اس سے ایک طلاق رجعی واقع ہوگی اور اس سے زیادہ کی نیت کی ہو تو زیادہ واقع ہوگی اور جہاں یہ عرفط نہیں بنا وہاں اس سے ایک طلاق بائن واقع ہوگی اگر ایک کی نیت کرے اور اگر اس سے زیادہ کی نیت کرے تو زیادہ واقع ہوگی-

📖 وَالْأَصْلُ الَّذِي عَلَيْهِ الْفَتْوَى فِي زَمَانِنَا هَذَا فِي الطَّلَاقِ بِالْفَارِسِيَّةِ: أَنَّهُ إِذَا كَانَ فِيهَا لَفْظٌ لَا يُسْتَعْمَلُ إِلَّا فِي الطَّلَاقِ، فَذَلِكَ اللَّفْظُ صَرِيحٌ، يَقَعُ بِهِ الطَّلَاقُ مِنْ غَيْرِ نِيَّةٍ إِذَا أُضِيفَ إِلَى الْمَرْأَةِ ........حوالہ: الفتاوى الهندية، ج ١، ص ٣٨٩، كتاب الطلاق، زكريا، ديوبند۔

📖 فَإِنَّ «سَرَّحْتُكِ» كِنَايَةٌ، لَكِنَّهُ فِي عُرْفِ الْفُرْسِ غَلَبَ اسْتِعْمَالُهُ فِي الصَّرِيحِ، فَإِذَا قَالَ: «أَيْ: سَرَّحْتُكِ»، يَقَعُ بِهِ الطَّلَاقُ الرَّجْعِيُّ، مَعَ أَنَّ أَصْلَهُ كِنَايَةٌ أَيْضًا ........حوالہ: الدر المختار مع رد المحتار (الشامي)، ج ٤، ص ٥٣٠، كتاب الطلاق، زكريا، ديوبند۔

📖 وَبَقِيَّةُ الْكِنَايَاتِ إِذَا نَوَى بِهَا الطَّلَاقَ كَانَتْ وَاحِدَةً بَائِنَةً، وَإِنْ نَوَى ثَلَاثًا كَانَتْ ثَلَاثًا ........ وَهَذَا مِثْلُ قَوْلِهِ: «أَنْتِ بَائِنٌ»، وَ«بَائِنَةٌ»، وَ«بِثَلَاثٍ» ........حوالہ: الهداية، ج ٢، ص ٣٩١، كتاب الطلاق، زمزم، ديوبند۔

یہ مسئلہ دوسروں تک پہنچائیں