👁دیکھنے والوں کی تعداد:3
’’تجھ کو طلاق ہے‘‘ اور ’’تجھ کو جواب ہے‘‘ کہنے میں کیا فرق ہے؟ کیا دونوں الفاظ سے طلاق واقع ہوتی ہے؟
الجواب:-صورت مسولہ میں تجھ کو طلاق کی صورت میں ایک طلاق رجعی واقع ہوگی اس لیے کہ یہ صریح الفاظ میں سے ہے اور کہا تجھ کو جواب ہے اس کو (فتاوی محمودیہ: ٥٧٨/١٢) وغیرہ میں طلاق کنائی میں شمار کیا ہے اس کی دو سے تو صورت مسولہ میں ایک طلاق بائن واقع ہوگی لیکن بعض علاقوں میں یہ لفظ طلاق کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے جیسا کہ احسن الفتاوی:١٩٢/٥ کراچی میں ہے۔تو اس کی دو سے ایک طلاق صریح واقع ہوگی بلکہ خلاصہ یہ ہے کہ عرف پر مبنی ہے ۔
📖 كِنَايَتُهُ عِنْدَ الْفُقَهَاءِ: مَا لَمْ يُوضَعْ لَهُ، أَيْ: لَمْ يُوضَعْ لِلطَّلَاقِ، وَاحْتَمَلَهُ وَغَيْرَهُ ........حوالہ: رد المحتار (الشامي)، ج ٤، ص ٥٢٦، كتاب الطلاق، باب الكنايات، زكريا، ديوبند۔
📖 الْفَصْلُ الْأَوَّلُ: فِي الطَّلَاقِ الصَّرِيحِ، وَهُوَ: أَنْ يَقُولَ: «أَنْتِ طَالِقٌ»، وَ«مُطَلَّقَةٌ»، وَ«طَلَّقْتُكِ»، وَتَقَعُ وَاحِدَةٌ رَجْعِيَّةٌ، وَإِنْ نَوَى الْأَكْثَرَ ........حوالہ: الفتاوى الهندية، ج ١، ص ٤٢٢، كتاب الطلاق، زكريا، ديوبند۔
📖 فَالصَّرِيحُ: قَوْلُهُ: «أَنْتِ طَالِقٌ»، وَ«مُطَلَّقَةٌ»، وَ«طَلَّقْتُكِ». فَهَذَا يَقَعُ بِهِ الطَّلَاقُ الرَّجْعِيُّ؛ لِأَنَّ هَذِهِ الْأَلْفَاظَ تُسْتَعْمَلُ فِي الطَّلَاقِ، وَلَا تُسْتَعْمَلُ فِي غَيْرِهِ ........حوالہ: الهداية، ج ٢، ص ٣٨٠، كتاب الطلاق، زمزم، ديوبند۔
مزید متعلقہ سوالات
- حج کے لغوی اور شرعی معنی تحریر کریں؟
- وضو کے اندر کوئی چیز واجب ہے یا نہیں اگر ہے تو وہ کیا ہے اگر نہیں ہے تو کیوں مدلل بیان کریں؟
- عمرہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
- اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو آزاد ہے تو ایسی صورت میں کون سی اور کتنی طلاق واقع ہوگی ؟
- کن کن نجاستوں سے کس طرح پاک کیا جاتے ہیں بتفصیل بیان کریں؟