باسمہ سبحانہ وتعالیٰ الجواب وبا الله التوفیق اگر عورت کو بحالت نماز شوہر نے یا اجنبی شخص نے چھولیا خواہ شھوۃ کے ساتھ ہو یا شھوت کے بغیر ہو بہر صورت نماز فاسد ہو جائیگی
📖 لو کانت المرءۃ فی الصلاۃ فجامعھا زوجھا تفسد صلاتھا وان لم ینزل منی وکذا لو قبلھا بشھوۃ او بغیر شھوۃ او مسھا لانہ فی معنی الجماع فتاوی شامی کتاب الصلاۃ. باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا جلد ۱ صفحہ ۶۲۸ دار الفکر بیروت
📖 ولو مس المصلیۃ بشھوۃ او قبلھا و لو بغیر شھوۃ تفسد فتح القدیر جلد ۱ صفحہ ۴۰۴
📖 لو مس المصلیۃ بشھوۃ او قبلھا بدونھا فان صلاتھا تفسد فتاوی شامی جلد ۱ صفحہ ۶۵۲ باب ما یفسد الصلاۃ ط. دار الفکر فقط و اللہ اعلم باالصواب
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟