الجواب وبالله التوفيق: صورتِ مسؤلہ میں عورت کا یہ کہنا کہ ” میں ایک سے عقیقہ کروں گی اور ایک سے قربانی کروں گی” اس کی وجہ سے قربانی اور عقیقہ واجب نہیں ہوں گے؛ اس لیے کہ یہ محض ارادہ اور وعدہ ہے، نذر یا یمین کے الفاظ نہیں ہیں۔
📖 فَرُكْنُ النَّذْرِ: هُوَ الصِّيغَةُ الدَّالَّةُ عَلَيْهِ، وَهُوَ قَوْلُهُ: لِلَّهِ عَلَيَّ كَذَا، أَوْ عَلَيَّ كَذَا، أَوْ هَذَا هَدْيٌ، أَوْ صَدَقَةٌ، أَوْ مَالِي صَدَقَةٌ، أَوْ مَا أَمْلِكُ صَدَقَةٌ، وَنَحْوُ ذَلِكَ. حوالہ: بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، ج 6، ص 333، كتاب النذر، ط: دار الكتب العلمية، بيروت۔
📖 فَالْيَمِينُ فِي الشَّرِيعَةِ عِبَارَةٌ عَنْ عَقْدٍ قَوِيٍّ بِهِ عَزْمُ الْحَالِفِ عَلَى الْفِعْلِ أَوِ التَّرْكِ، كَذَا فِي الْكِفَايَةِ. حوالہ: الفتاوى الهندية، ج 2، ص 57، كتاب الأيمان، الباب الأول: في تفسيرها شرعًا وركنها وشرطها وحكمها، ط: دار الكتب العلمية، بيروت۔
مزید متعلقہ سوالات
- ہندوستانی زمینوں کی پیداوار پر عشر واجب ہے یا نہیں؟
- عورت کے غسل جنابت میں چوٹی کھولنا ضروری ہے یا نہیں
- واشنگ مشین میں ناپاک کپڑا پاک ہوگا یا نہیں؟
- ایک شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا بیوی میکے چلی گئی بیوی اور اس کے گھر والے طلاق کا مطالبہ کر رہی تھے جبکہ شوہر طلاق دینا نہیں چاہ رہا تھا بالآخر دونوں جانب سے پنچایت بیٹھی اور طلاق نامہ لکھا گیا وکیل نے شوہر کے اور گواہوں کے بھی دستخط کرائے شوہر نے زبردستی فور میلٹی پوری کرنے کے لیے طلاق نامے پر دستخط کیے مگر شوہر راضی نہیں تھا لیکن وکیل نے دستخط کرانے کے ساتھ ساتھ زبانی بھی شوہر سے اس تحریر کو پڑھوایا، تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی جبکہ شوہر نے بخوشی دستخط نہیں کیے بلکہ اپنے آپ کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے دستخط کیے ہیں لیکن بعد میں تحریر پڑھی ہے۔ برائے کرم جلد از جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔
- کیا قبلہ کی طرف وضو خانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ احادیث میں قبلہ کی طرف تھوکنے کی ممانعت آئ ہے