الجواب:-کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور حضرت امام کرخی رحمہ اللہ کے نزدیک حلال ہیں اور صاحبین کے نزدیک مکروہ ہیں تا ہم فتویٰ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور امام کرخی رحمت اللہ علیہ کے قول پر ہے۔قاسمیہ:٥٧٠/٢٤
📖 لو اجره دابة لينقل عليها الخمر أو اجره نفسه ليرعي له الخنازير يطيب له الاجر عنده وعنده ما يكره (شامي: ٥٦٢/٩،زكريا)
📖 رجل اكتسب مالا من حرام ثم اشتري، فهذا على خمسة اوجه: اما ان رفع تلك الدراهم الى البائع أولاً ثم اشتري منه بها، أو اشتري قبل الرفع بها ورفعها او اشتري قبل الرفع بها ورفع غيرها أو اشتري مطلقا ورفع تلك الدراهم، أو اشتري بدراهم آخر ورفع تلك الدراهم إلى قوله وقال الكرخي في الوجه الأول والثاني لا يطيب وفي الثلاث الاخرة يطيب، وقال ابو بكر: لا يطيب في الكل، لكن الفتاوى الآن على قول الكرخى دفعا للحرج عن الناس(شامي: ٤٩٠/٧،زكريا)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟
- عورت ہاف آستین کے لیے چمپر پہنتی ہیں اور نماز کے لیے بڑا دوپٹہ رکھتی ہے تو چادر کی طرح ہاف آستین کے اوپر دوپٹہ اوڑھنے سے عورتوں کی نماز درست ہو جائے گی یا نہیں؟