الجواب وبا اللہ التوفیق
اگر فرض نماز کی پہلی رکعت میں بھولے سے سورہ ناس پڑھ لی تو دوسری رکعت میں بھی سورہ ناس پڑھ لے
اور اگر سنن و نوافل کی پہلی رکعت میں بھولے سے سورہ ناس پڑھ لی تو بقیہ رکعتوں میں اختیار ہے کوئ اور سورۃ بھی پڑھ سکتاہے البتہ بہتر یہ ہیکہ بقیہ رکعتوں میں بھی سورہ ناس پڑھ کر نماز کو مکمل کر لے
📖 وإذا قرأ في الأولى قل أعوذ برب الناس يقرأ في الثانية قل أعوذ برب الناس أيضا وعلى هذا قراءة الآيات إذا قرأ في الأولى آية فإنه يكره أن يقرأ في الأخرى آية من سورة فوقها." الجوہر النیرہ (كتاب الصلوة ،باب صفة الصلوة،ج:1،ص:58 ،ط:المطبعة الخيرية) الدر المختار شرح تنوير الأبصار (1/ 546.547):
📖 "و أن يقرأ منكوساً ... و لايكره في النفل شيء من ذلك". لا بأس أن یقرأ سورة ویعیدھا في الثانیة (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراء ة، ۲: ۲۶۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۳: ۴۸۰، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟