امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی سجدہ بھی کر لیا خارجی آدمی نے آیت سجدہ کی قراءت امام صاحب سے سنی تو خارجی آدمی پر سجدہ کرنا واجب ہے یا نہیں؟
الجواب:-صورت مسئولہ میں جب خارجی آدمی امام سے نماز میں کوئی آیت سجدہ سن لے تو اس کے اوپر سجدہ واجب ہو گیا لیکن اگر یہ شخص آیت سجدہ کے بعد امام کے رکوع میں اٹھنے سے پہلے نماز میں شامل ہو جاتا ہے “سجدہ والی رکعت پا لیتا ہے” تو سجدہ ادا ہو گیا اور اگر دوسری رکعت میں شامل ہوا تو اب علاحدہ سے نماز سلام پر سجدہ کرنا ہوگا-
📖 📖 ولو سمعها أي اية السجدة من الإمام اجنبي ليس معهم في الصلاة ولم يدخل معهم في الصلاة لذمه السجود كذا في جوهرة النيرة) فهو الصحيح كذا في هدايهوهو الصحيح كذا في الهداية(هندية:١٩٣/١)
📖 📖 فإن سمع اية السجدة رجل ليس معهم في الصلاة "ذكر في النوادر ان عليها ان يسجد،(فتاوى قاضيخان:١٠٠/١)
مزید متعلقہ سوالات
- اگر لڑکا لڑکی زنا کی حد تک پہنچ جائے اور گواہ وہاں پر موجود نہ ہوں تو کیا لڑکا لڑکی کا آپس میں قبول کرنے سے نکاح ہو جاےگا
- اللہ تعالیٰ کی نظرِ رحمت سے امام اور مقتدیوں کی مغفرت ہوتی ہے؟
- بچوں کی دینی اور دنیوی تعلیم میں زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟
- رات بھر نہ سونے کی قسم کھا کر غیر اختیاری نیند آنے پر کفارہ لازم ہوگا؟
- التحیات بھول کر سورۂ فاتحہ پڑھنے پر سجدۂ سہو لازم ہوگا؟