👁دیکھنے والوں کی تعداد:1
ایک شخص زمین پر کسی طرح بیٹھنے پر قادر نہیں وہ کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھتا ہے اور بجائے اشارہ کرنے کے سامنے ایک چیز رکھا ہوا ہے اس پر سجدہ کرتا ہے جائز ہے یا نہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق:-جو شخص زمین پر کسی بھی طرح بیٹھنے پر قادر نہیں ہے اور کرسی پر بیٹھ کر سر کے اشارہ سے نماز پڑھے گا تکیہ یا کسی اونچی چیز پر سجدہ نہیں کرے گا مسند ابو یعلی موصلی میں حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئی اور میں بھی آپ کے ساتھ موجود تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ مریض تکیہ پر سجدہ کر رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس سے منع فرما کر یہ اشارہ فرمایا کہ اگر تم زمین پر سجدہ کرنے پر قدرت رکھتے ہو تو زمین پر سجدہ کرو ورنہ اشارے کے ساتھ نماز پڑھو اور رکوع کے مقابلے میں سجدہ میں زیادہ جھکا کرو اسی روایت کو امام ابو ہیشمی رحمہ اللہ نے مجمع الزواند میں مسند بزاز کے حوالہ سے نقل فرمایا ہے اور ساتھ ہی فرمایا: رجال الیترار رجال الصحیح۔
📖 📖 عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: عاد رسول الله صلى الله عليه وسلم مريضا، ولنا معه قراه يصلي ويسجد على وسادة... وقال إن استطعت أن تسجد على الأرض فاسجد وإلا فاوما ايماء، واجعل السجود احفض من الركوع (مسند ابو يعلى الموصلي:201/2،رقم رقم: 1805،دار الكتب العلمية،بيروت مجمع الزوائد:148/2)
📖 📖 عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم عن استطاع منكم أن يسجد فليسجد، دين لم يستطع فلا يرفع الى جيهته شيئا ليسجد عليه؛ ولكن ركوعه و سجوده براسه (المعجم الاوسط: 207/5،دار الكفر،رقم: 7089)
مزید متعلقہ سوالات
- تہجد کی نماز سب سے قبل کس نے ادا کی اور فرضیت نماز سے پہلے اس کا کیا حکم تھا اور اب کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص بغیر پانی یا بغیر ڈھیلے وغیرہ کے پیشاب کر لی تو اس پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں ؟
- مہر محمدی، مہر شرعی اور مہر فاطمی سب ایک ہیں یا الگ الگ یا اس میں کوئی تفصیل ہے مفصل بیان کریں؟
- اشھر حج اور ایام حج کتنے ہیں اور کیا کیا ہے ہر ایک کی وضاحت کریں؟
- کس حوض یا تالاب کا پانی ماء جاری کی حکم میں ہے اور کس کا پانی ماء جاری کا حکم میں نہیں مدلل مفصل بیان کریں؟