👁دیکھنے والوں کی تعداد:3

کیا گرمی یا کسی دوسری وجہ سے مسجد کے برآمدے میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا جائز ہے؟ کیا برآمدے میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے کراہت لازم آئے گی؟

الجواب حامداً ومصلیاً اگر مسجد کا برآمدہ بھی مسجد ہی کے حکم میں ہو، جیسا کہ اکثر مساجد کے برآمدے مسجد کے حکم میں ہوتے ہیں، تو گرمی یا کسی دوسری ضرورت کی وجہ سے مسجد کے برآمدے میں بھی جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں ہے۔ البتہ اس بات کا لحاظ ضروری ہے کہ مذکورہ برآمدہ شرعاً مسجد کے حدود میں داخل ہو اور اسے مسجد ہی کے لیے وقف کیا گیا ہو۔

📖 وَفِنَاءُ الْمَسْجِدِ لَهُ حُكْمُ الْمَسْجِدِ. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، كتاب الصلاة، باب الإمامة، دار الكتاب ديوبند، 1/293)

📖 وَصَحَّ اقْتِدَاءُ مَنْ بِخَارِجِ الْمَسْجِدِ بِإِمَامِ الْمَسْجِدِ إِذَا اتَّحَدَ الْمَكَانُ. (الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة)

یہ مسئلہ دوسروں تک پہنچائیں