مسجد کے چندے کی رقم مسجد سے باہر تبلیغی اجتماع میں لگانا جائز ہے؟

واضح رہے کہ مسجد میں آنے والی رقم خواہ بذریعہ دکان ہو یا بذریعہ ہفتہ واری یا ماہانہ وغیرہ چندہ ہو اس کو مصالح مسجد میں ہی خرچ کرنا اور استعمال کرنا ضروری ہے مسجد کے علاوہ دیگر کاموں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں لھذا صورت مسئولہ میں مسجد کو حاصل ہونے والی ہر دو رقم کا تبلیغی اجتماع میں خرچ کرنا درست نہیں

📖 «إِنَّهُمْ صَرَّحُوا بِأَنَّ مُرَاعَاةَ غَرَضِ الْوَاقِفِينَ وَاجِبَةٌ». حوالہ: رد المحتار على الدر المختار (شامي)، ج6، ص682۔