میت کو قرآن خوانی کا ثواب پہنچانا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
الجواب:-حدیث شریف میں جس طرح دعا اور صدقات و خیرات کے ذریعہ میت کو ثواب پہنچانے کا ذکر آیا ہے اسی طرح مردوں کے سامنے سورہ یس پڑھنے اور میت کے سرہانے اور پائےتانے میں کھڑے ہو کر سورہ بقرہ کی شروع و آخر کی آیات پڑھنے کی ترغیب ائی ہے-
📖 عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْرَؤُوا يس عَلَى مَوْتَاكُمْ». حوالہ: سنن أبي داود، ج1، ص445؛ سنن ابن ماجه، ج1، ص104؛ المعجم الكبير للطبراني، ج20، ص219۔
📖 عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ، فَلَا تَحْبِسُوهُ، وَأَسْرِعُوا بِهِ إِلَى قَبْرِهِ، وَلْيُقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِهِ بِفَاتِحَةِ الْبَقَرَةِ، وَعِنْدَ رِجْلَيْهِ بِخَاتِمَةِ الْبَقَرَةِ فِي قَبْرِهِ». حوالہ: شعب الإيمان، ج7، ص16، رقم الحديث: 9294، ط: دار الكتب العلمية۔
مزید متعلقہ سوالات
- مسجد کی زائد چٹائیاں اور قالین فروخت کرکے رقم مسجد کی ضروریات میں خرچ کرنا جائز ہے؟
- نجاست حقیقہ کی پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- ایک صاحب کے دو بچے دو لڑکے دوسرے صاحب کا ایک لڑکا یہ دونوں آدمی یہ چاہتے ہیں کہ بڑے جانور ان بچوں کی طرف سے ذبح کیا جائے تو اس کی کیا شکل ہوگی جب کہ ہر بچہ کی طرف سے الگ جانور ذبح طے ہو رہا ہے اگر حصہ داری کا اعتبار کرتے ہیں تو ہر بچہ کی طرف سے دو دو حصے ہو جاتے ہیں تو ایک حصہ بچ جاتا ہے تو اس ایک حصہ کے بارے میں کیا کیا جائے؟
- مسجد کے چندے کی رقم مسجد سے باہر تبلیغی اجتماع میں لگانا جائز ہے؟
- امام نے ’’فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ‘‘ کی جگہ ’’فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ‘‘ پڑھ دیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟