👁دیکھنے والوں کی تعداد:3

ممبر رسول پر کتنی سیڑیاں، کتنے درجے کی پیڑیاں بنانا مسنون ہے واضح فرمائیں دلائل کے ساتھ؟

الجواب:-ممبر کی سیڑھیوں کی تعداد تین رکھنا مسنون ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جو ممبر بنایا گیا تھا وہ تین سیڑھیوں کا تھا حضور تیسری پیڑی پر تشریف فرما ہوتے تھے، جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ بنائے گئے تو تیسری پیڑی پر تشریف نہیں رکھتے تھے بلکہ دوسری پیڑی پر تشریف رکھتے تھے، لہذا تمام ائمہ کے لیے دوسری پیڑی پر بیٹھنا مستحب ہے، مگر ممبر کا تین پیڑیوں کا ہونا مسنون ہے-

📖 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَىٰ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ مِنْبَرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصِيرًا، إِنَّمَا هُوَ ثَلَاثُ دَرَجَاتٍ۔حوالہ: مسند الإمام أحمد بن حنبل، ج ١، ص ٢٦٩، رقم الحديث: ٢٤١٩۔

📖 عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْضُرُوا الْمِنْبَرَ». فَحَضَرْنَا، فَلَمَّا ارْتَقَى الدَّرَجَةَ قَالَ: «آمِينَ»، فَلَمَّا ارْتَقَى الدَّرَجَةَ الثَّانِيَةَ قَالَ: «آمِينَ»، فَلَمَّا ارْتَقَى الدَّرَجَةَ الثَّالِثَةَ قَالَ: «آمِينَ»۔حوالہ: المستدرك على الصحيحين، ج ٤، ص ١٧٠، دار الكتب العلمية۔

📖 وَمِنْبَرُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ ثَلَاثَ دَرَجَاتٍ، غَيْرَ الْمُسَمَّاةِ بِالْمُسْتَرَاحِ۔حوالہ: رد المحتار (الشامي)، ج ٢، ص ١٦١، كتاب الصلاة، باب الجمعة، زكريا، ديوبند۔

یہ مسئلہ دوسروں تک پہنچائیں