👁دیکھنے والوں کی تعداد:3
روزہ میں نیت کیا ہے ؟اور کب تک کر سکتے ہیں؟
الجواب و باللہ التوفیق: واضح رہے کہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے. رمضان کا روزہ نذر معین کا روزہ اور نفل روزہ کی نیت سحری کے بعد بھی کر سکتے ہیں اور اس کا آخری وقت نصف نہار شرعی سے پہلے پہلے ہے اسکے بعد معتبر نہیں ہوگی. نصف نہار شرعی سے مراد یہ ہے کہ اگر صبح صادق کے طلوع اور سورج غروب کے وقت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے اس کے درمیانی نقطے کو صنف نہار شرعی کہتے ہیں اس سے پہلے روزے کی نیت کرنا ضروری ہے اس کے بعد روزے کی نیت معتبر نہیں ہوگی . فقہاء نے لکھا ہےکہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کے ارادے سے سحری کر لیا تویہ نیت کا قائم مقام ہو جائے گا فقط والله اعلم
📖 فَيَصِحُّ أَدَاءُ صَوْمِ رَمَضَانَ، وَالنَّذْرِ الْمُعَيَّنِ، وَالنَّفْلِ بِنِيَّةٍ مِنَ اللَّيْلِ ... إِلَى الضَّحْوَةِ الْكُبْرَى، لَا بَعْدَهَا۔ (الدُّرُّ الْمُخْتَارُ) قَوْلُهُ: «إِلَى الضَّحْوَةِ الْكُبْرَى»، الْمُرَادُ بِهَا نِصْفُ النَّهَارِ الشَّرْعِيِّ۔ (رَدُّ الْمُحْتَارِ)حوالہ: الدر المختار مع رد المحتار، ج ٣، ص ٣٣٨–٣٤١، والفتاوى الهندية، ج ١، ص ١٩٥۔
مزید متعلقہ سوالات
- کس جانور میں کتنے آدمی شریک ہو سکتے ہے وضاحت کریں ؟
- الفاظِ طلاق کو بگاڑ کر ادا کرنے سے طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں؟
- نماز کے لئے جماعت منعقید کرنے کا شرعا کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی بلی چوہا کھا لے اس کے بعد پانی پی لی یا کوئی کھانے میں منہ ڈال دے تو وہ پانی ،کھانا پاک ہے یا ناپاک؟
- ممبر رسول پر کتنی سیڑیاں، کتنے درجے کی پیڑیاں بنانا مسنون ہے واضح فرمائیں دلائل کے ساتھ؟