👁دیکھنے والوں کی تعداد:1
اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟
الجواب:-صورت مسئولہ میں اگر کسی نمازی نے خارجی صلاة شخص کے کہتے ہی اس کے جواب میں ارکان انتقالیہ تکبیر کہہ دی ہے تو نماز فاسد ہو جائے گی لیکن اگر کچھ توقف کر کے اپنی جانب سے تکبیر کہی ہے تو نماز میں کوئی خرابی نہیں آئے گی نہ ہی مکبر کی نماز میں کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی مکبر کی اقتدا کرنے والوں کی نماز میں کوئی فرق پڑے گا اور جب مکبر خارجی آدمی کے کہنے پر تکبیر کہنا شروع کرے تو مکبر اور اس کی اقتدا کرنے والے سب کی نماز فاسد ہو جائے گی-
📖 📖 مثل هو ما لو ايتثل بالقول وهو ما في البر عن القنية: مسجد كبير تجهر المؤذن فيه بالتكبيرات فدخل فيه رجل أمر المؤذن ان يجهر بالتكبير وركع الإمام للحال المؤذن إن قصدهوا به فسدت صلاته.(شامي: ٣٨١/٢،زكريا ديوبند) (البحر الرائق: ٩/٢،زكريا ديوبند)
📖 📖 قيل للمصلى: تقدم فتدم اذ دخل وأخذ فرحة الصف فتجانب المصلى توسعة له فسدت صلاته لأنه في ايتثل أمر غير الله في الصلاة وينبغي للمصلى أن يمكث ساعة ثم يتقدم برايه(البناية شرح الهداية:٤٤٢/٢)
مزید متعلقہ سوالات
- پولیس کی ملازمت کے لیے اگر داڑھی منڈوانا ضروری ہو اور محکمہ داڑھی رکھنے کی اجازت نہ دے تو کیا ایسی صورت میں داڑھی منڈوا کر ملازمت کرنا جائز ہے؟ نیز اس کی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
- جمعہ کے دونوں خطبوں کے درمیان امام کے بیٹھنے کے وقت کون سی دعا پڑھنا افضل ہے؟ کیا اس وقت کوئی مخصوص دعا احادیث سے ثابت ہے؟
- اگر میاں بیوی فی الحال دوسرا بچہ نہیں چاہتے اور عورت حاملہ ہوجائے تو کیا حمل ضائع کرانا جائز ہے؟
- کیا گرمی یا کسی دوسری وجہ سے مسجد کے برآمدے میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا جائز ہے؟ کیا برآمدے میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے کراہت لازم آئے گی؟
- حج فرض ہونے کے لیے ضروریاتِ زندگی سے زائد جائیداد کا کیا حکم ہے؟