ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے دروزہ کے باہر دروزہ کنڈہ لگایا ہوا ہے باہر سے آکر کوئی کنڈہ بجانے لگا اس نمازی نے نماز کی حالت میں کنڈی کھولی اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
الجواب:-صورت مسئولہ میں مذکور شخص کی نماز صحیح ہو جائے گی اس لیے کہ اس شخص کا یہ عمل عمل قلیل ہے لہذا مذکور شخص کی نماز میں کوئی خرابی نہیں آئے گی اگر ایک ہاتھ سے دروزہ کھولے دو ہاتھ سے دروزہ کھولنے میں عمل کثیر کے دائرہ میں آ جائے گی-
📖 📖 عن عائشة رضي الله عنها قالت: جئت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في البيت والباب عليه مغلق فمشى حتى فتح لي ثم رجع إلى مكانه و وضقت الباب في القبلة(صنع الترمذي:١٢١/١،رقم: ٦٠١،هندي نسخه)
📖 📖 لأن المفسد انما هو العمل الكثير وهو ما يظن أن فاعله ليس في الصلاة (شامي: ٣٨٥/٢،باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها،زكريا ديوبند)
📖 📖 ولو اغلق الباب لا تفسد صلوته(هندية جديد:١٦٢/١،كتاب الصلاة ،باب السابع فيما يفسد الصلاة)
مزید متعلقہ سوالات
- اگر لڑکا لڑکی زنا کی حد تک پہنچ جائے اور گواہ وہاں پر موجود نہ ہوں تو کیا لڑکا لڑکی کا آپس میں قبول کرنے سے نکاح ہو جاےگا
- اللہ تعالیٰ کی نظرِ رحمت سے امام اور مقتدیوں کی مغفرت ہوتی ہے؟
- بچوں کی دینی اور دنیوی تعلیم میں زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟
- رات بھر نہ سونے کی قسم کھا کر غیر اختیاری نیند آنے پر کفارہ لازم ہوگا؟
- التحیات بھول کر سورۂ فاتحہ پڑھنے پر سجدۂ سہو لازم ہوگا؟