نکاح کے لیے اسلام قبول کرنے والے شخص کا نکاح صحیح ہوگا؟
الجواب:-اسلام اگرچہ ایک عبادت مقصودہ ہے مگر پھر بھی اس میں نیت شرط نہیں ہے لہذا صورت مسولہ میں مشرک کا محض نکاح کے لیے اسلام لانا معتبر ہے اور وہ نکاح بھی درست ہوگا-”فقط واللہ اعلم
📖 «وَأَمَّا فِي الْعِبَادَاتِ كُلِّهَا، فَهِيَ شَرْطُ صِحَّتِهَا، إِلَّا الْإِسْلَامَ، فَإِنَّهُ يَصِحُّ بِدُونِهَا، بِدَلِيلِ قَوْلِهِمْ: إِنَّ إِسْلَامَ الْمُكْرَهِ صَحِيحٌ... إِلَخْ». حوالہ: الأشباه والنظائر، ج1، ص76، ط: فقيه الأمة، ديوبند۔
📖 «وَيَجُوزُ تَزَوُّجُ الْكِتَابِيَّاتِ؛ لِقَوْلِهِ تَعَالَى: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ﴾، أَيْ: الْعَفَائِفُ... إِلَخْ».حوالہ: الهداية، ج2، ص332، كتاب النكاح، ط: زمزم، ديوبند۔
📖 «وَالصَّحِيحُ نِكَاحُ كِتَابِيَّةٍ، وَإِنْ كُرِهَ تَنْزِيهًا، مُؤْمِنَةٍ بِنَبِيٍّ مُرْسَلٍ، مُقَرَّةٍ بِكِتَابٍ مُنَزَّلٍ... إِلَخْ».حوالہ: رد المحتار على الدر المختار (شامي)، ج4، ص134، كتاب النكاح، ط: زكريا، ديوبند۔
مزید متعلقہ سوالات
- کیا خودکشی کرنے والے کی روح معلق رہتی ہے؟
- قعدۂ اخیرہ چھوڑ کر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے نماز صحیح ہوگی؟
- ایک شخص پر ٥ رمضان میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے ۵ رمضان میں وہ دو لاکھ کا مالک ہے اس کے بعد اس کے پاس مال میں اور اضافہ ہوا تقریباً دس لاکھ کا مالک ہوگیا اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس اضافی رقم کی زکوۃ کب نکالی جائے گی ؟
- چھ گھنٹے کی ڈیوٹی کی تنخواہ چار گھنٹے کام کرکے لینا شرعاً جائز ہے؟
- رکوع یا سجدہ میں دعائے ماثورہ کے بجائے قرآن پڑھنے کا حکم کیا ہے؟