الجواب وبالله التوفيق: پندرہ شعبان کی رات میں عبادت کرنا اور دن میں روزہ رکھنا حدیثِ پاک سے ثابت ہے البتہ اس رات بہت سی خرافات ہوتی ہیں ان خرافات پر روک تھام کے لیے اگر حضراتِ علماء کرام سے بیانات کرالیے جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے تاہم اس کو لازم اور ضروری نہ سمجھا جائے۔
📖 عن على بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى عليه وسلم "إذا كانت ليلة النصف من شعبان، فقوموا ليلها وصوموا نهارها إلى آخر الحديث. (سنن ابن ماجة/كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها/باب ماجاء في ليلة النصف من شعبان، ٤٤٤/١، رقم الحديث: ١٣٨٨، ط: بيروت)
📖 عن أبي موسى: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إنما مثل الجليس الصالح، والجليس السوء، كحامل المسك، ونافخ الكبير، فحامل المسك: إما أن يحذيك، وإما أن تبتاع منه، وإما أن تجد منه ريحا طيبة، ونافخ الكبير: إما أن يحرق ثيابك، وإما أن تجد ريحا خبيثة. (صحيح المسلم/كتاب البر والصلح والأدب/باب استحباب مجالسة الصالحين ومجانبة قرناء السوء، ٣٣٠/٢، ط: النسخة الهندية) فقط والله سبحانه وتعالى أعلم.
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟