الجواب:- اٹھ رکعت تراویح کا ثبوت حدیث پاک سے نہیں ہے غیر مقلدین جس حدیث سے اٹھ رکعت تراویح کو ثابت کرتے ہیں محدثین کرام اس حدیث کا جواب دیتے ہیں کہ وہ حدیث تراویح کے متعلق نہیں ہے بلکہ تہجد کے متعلق ہے نیز اس حدیث میں رمضان غیر رمضان کی بات ہے حالانکہ غیر رمضان میں تراویح کی نماز نہیں ہوتی ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ حدیث تہجد کے متعلق ہے-
📖 علي بن عباس ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي في رمضان عشرين ركعة والوتر....(مصنف ابن ابي شيبة:٢٨٤/٢،رقم الحديث: ٧٧٧٤)
📖 وهي عشرون ركعة هو قول الجمهور.... وعليه عمل الناس شرفا وغربا....(الدر المختار مع الشامي:٤٩٥/٢،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
📖 علم من هذه المسئلة ان التراويح عندنا عشرون ركعة....(بدائع الصنائع :٦٤٤/١،كتاب الصلاة ،اشرفية ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟