الجواب:-اذان کے وقت دونوں کانوں کے اندر ہاتھ یا انگلی رکھنا مستحب ہے کیونکہ اس سے آواز بلند ہوتی ہے اگر کوئی نہ رکھے تو مستحب ادا نہ ہوگا البتہ اذان درست ہو جائے گی اور ایک کان پر ہاتھ رکھے تو اس سلسلے میں علامہ شامی رحیم اللہ نے فرمایا کہ تب بھی مستحب ادا ہو جائے گا-
📖 ويجعل اصبعيه في اذنيه وان لم يفعل فحسن لانه ليس بسنة أصلية وانما شرع لا جل المبالغة في الاعلام وان جعل يديه على اذنيه فحسن هكذا في "التبيين"( بافتاوى الهندية:١١٣/١،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
📖 ويجعل ندبا اصبعيه في صماخ اذنيه فأذ انه بدونه حسن وبه احسن.... لقوله صلى الله عليه وسلم لبلال رضي الله عنه.... وان جعل يديه على اذنيه فحسن....(رد المختار مع الشامي:٥٤/٢،كتاب الصلاة باب الاذان،زكريا ديوبند)
📖 والافضل للمؤذن ان يجعل اصبعيه في اذنيه قال عليه الصلاه والسلام لبلال.... اذا اذنت.... ولان المقصود من الاذان الاعلام وذلك برفع الصوت.... وان ترك لم يضره.... وما قال في الجامع الصغير فحسن....(المحيط البرهاني: ٩٠/٢-٩١،كتاب الصلاة، ادارة القرآن، پاكستان)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟