الجواب:-اگر دودھ ناپاک ہو جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اس دودھ کے بقدر پانی ڈال کر پکایا جائے جب پانی جل جائے اور دودھ باقی رہے اگر تین دفعہ ایسا ہی کیا جائے تو وہ دودھ پاک ہو جائے گا-
📖 ويطهر لبن وعسل ودبس ودهن يغلي ثلاثا قال في الدرر ولو تنجس العسل فتطهيره ان يصب فيه ماء بقدرة فيغلي حتى يعود الى مكانه ولدهن يصب عليه الماء..... هكذا ثلاث مرات(شامي:٥٤٣/١،كتاب الطهارة، باب الانجاس، زكريا ديوبند)
📖 وهذا إذا كان مانعا ينعصر بالعصر فان كان ينعصر مثل العسل والسنن والدهن ونحوها لا تحصل به الطهارة أصلاً لانعدام المحاني التي يقف عليها زوال النجاسة على ما بين....(بدائع الصنائع :٢٤٠/١،كتاب الطهارة،اشرفيه ديوبند)
📖 تنجيس العسل يلقى في طنجير، ويصب عليه الماء ويغلي حتى يعود إلى مقداره هكذا ثلاثا فيطهر قالوا: وعلى هذا الدبس....(هنديه: ٩٧/١،كتاب الطهارة،اشرفيه ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟