الجواب:-اگر حوض میں ناپاکی گر جانے کا علم کسی کو نہیں ہوا جس دن معلوم ہو ناپاکی کا اس دن سے اس کو ناپاک قرار دیا جائے گا اور اس کے بعد جن لوگوں نے وضو کیا ہے ان کو اس وقت سے عبادت لوٹانی ہوگی (یعنی پہلے کی تمام عبادت صحیح پانی سے کی جائیں گی)(مستفاد عزیز الفتاوی :١٦٨/١)
📖 قالا: من وقت العلم فلا يلزمهم شيء قبله، قيل: وبه يفتى وتحته في الشامية فلا يلزمهم اي اصحاب البئر شيء من اعادة الصلوة اوغسل ما اصابه مائها كما صرح به الزيلعي... وقوله: بأن قولهما قياس وقوله استحسان ما هو الاحوط في العبادات (شامي:٣٧٨/١،كتاب طهارة، باب المياه زكريا ديوبند,)
📖 اما إذا لم يعلم وقت وقوعها القياس ان لا يجب عليه اعادة شيء من الصلوات ما لم يتقن أنه توضا منها وهو فيها سواء وحدها منتفخة متفسخة اولا..... وقال ان وجدها منتفخة متفسخة يعيد صلاة يوم وليلة(الفتاوى التاتارخانية:٣٢٥/١، الفصل الرابع: في المياه التي يجوز الوضوء بها، مكتبة زكريا ديوبند )
📖 وان وجدوا في البئر فاره او غيرها ولا يدري متى وقعت ولم ينتفخ اعادوا صلوة يوم وليلة الخ.....(اشرف الهداية:١٦٩/١،كتاب الطهارة، دار الاساعت کراچی)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟