الجواب:-اس صورت میں اگر بار بار بھولنے کی شکل پیش آتی ہے تو غالب ظن اور یقین پر عمل کرتے ہوئے کم سے کم رکعت پر بنا کرنی چاہیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لینا چاہیے اور جب سجدہ سہو کر لیا اب نماز کو دہرانے کی ضرورت نہیں چاہے نماز فرض ہو یا سنت سب برابر البتہ اگر کسی شخص کو پہلی مرتبہ یا کبھی کبھی ایسا شک ہوتا ہے اسے چاہیے کہ نیت توڑ کر پھر سے نماز پڑھے تاکہ کوئی شک شبہ نہ رہے-
📖 وان كثر الشك تحري وعمل بغالب ظنه.... فإن لم يغلب له ظن اخذ بالاقل لقوله عليه السلام: اذا سها احدكم في صلاته فلم يدر واحدة صلى او ثنتين على واحدة فإن لم يدر ثنتين صلى او ثلاثا فليبن على ثنتين فإن لم يدر ثلاثا صلى او اربعا فليبن على ثلاث ويسجد سجدتين قبل ان يسلم.... وقعد وتشهد بعد كل ركعة ظنها آخر صلاته....(حاشية الطحطاوي على المراقي:٤٧٧)
📖 وذكر في الفتاوى الخاقانية فقال رجل صلى ولم يدر ثلاثا صلى ام اربعا قال ان كان ذلك اول ما سهى استقبل....(حلبي كبير: ٤٧٠)
📖 واعلم انه اذ شغله ذلك الشك فتكفر قدر أداء ركن ولم يشتغل صور الشك....(رد المختار: ٥٦٢/٢-٥٦٣،كتاب الصلاة، باب سجود السهو،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟