الجواب:-لپ اسٹک اگر تہہ دار ہے تو وہ کھال تک پانی پہنچنے سے مانع ہے جو پانی پہنچنا ضروری ہے لہذا اس کو لگانے سے وضو درست نہیں ہوگا اور اگر تہہ دار نہیں ہے محض رنگ ہے تو وہ وضو سے مانع نہیں-
📖 ولا يمنع الطهارة ونيم وحناء ودون ووسخ وتراب في ظفر مطلقا ولا يمنع ما على ظفر صباغ، وقيل: ان صلبا منع وهو الاصح(در المختار) اي ان كان ممضوغا مضغا متا كذا بحيث تداخلت اجزاؤه وصار لزوجه وعلاكة كالعجين..... وقال: لامتناع نفرذ الماء مع عدم الضرورة والحرج(شامي: ٢٨٨/١-٢٨٩،كتاب الطهارة زكريا ديوبند
📖 شرط صحته اي الوضوء زوال ما يمنع وصول الماء الى الجسد كشمع شحم (مراقي الفلاح مع الطحطاوي: ٦٢،اشرفيه ديوبند)
📖 لو كان عليه جلد سمك او خبز ممضوع قدجف فتوضا ولم يصل الماء الى ما تحته لم يجز لان التحرز عنه ممكن،كذا في المحيط.(هنديه: ٥/١،كتاب الطهارة،دار الفكر بيروت)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟