جواب:-اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں ممنوعات احرام میں سے کسی ممنوع چیز کو بھول کر کرے تو وہ شرعا اس پر کوئی چیز نہیں ہوتا اور اگر ممنوعات حرام میں سے کسی چیز کا مکمل ارتکاب کرے بلا کسی عذر کے تو اس صورت میں ایک دم واجب ہوتا ہے اور اگر کسی ممنوع چیز مکمل طور پر نہ کرے بلکہ ناقص کرے تو اس صورت میں جزاء کے طور پر صدقہ واجب ہو جاتا ہے-فقط واللہ عالم۔
📖 وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَٰكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا(سوره احزاب:٥)
📖 ولو طيب المحرم بعد الشارب او بعض اللحية كان عليه صدقة ولو طيب ولو طيب عضوا كاملا كلراس..... عليه دم(قاضيخان:١٧٦/٧ كتاب الحج، زكريا ديوبند)
📖 جزاوي جنايات اما دم حتما اذا ارتكب المحظور كاملا بلا عذر او صدقه حتما اذا ارتكب المحظور ناقصا (غنية الناسك:٢٣٨)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟