جواب:-اگر عذر کی وجہ سے جماعت ترک کر دے تو شرعا وہ شخص گنہگار نہیں ہوگا اور اس کو اس کی گنجائش ہے لیکن اگر بلا عذر قصدا جماعت چھوڑ دے اور اس کی عادت بنا لے تو وہ شخص گنہگار ہوگا ایسا نہیں کرنا چاہیے-
📖 قال ابو الرداء سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ما من ثلاثة في قدية ولا بد ولا تقام فيهم الصلاة الا قد استعوذ عليهم الشيطان فعليكم بالجماعة.... قال السائب يعني بالجماعة الجماعة في الصلاة....(مشكوة:٣٣٥/١،رقم الحديث: ١٠٦٧،بيروت)
📖 وكذا الاحكام تدل على الوجب من ان تاركها من غير عذر يعذر وتدد شهادته وياتم الجيران بالسكوت عنه وهذه كلها احكام الواجب....(حلبي كبير: ٥٠٩/١،كتاب الصلاة،بيروت)
📖 قوله بتركها مرة اي بلا عذر وهذا عند العراقيين وعند الخراسانيين انما ياتم ان اعتاده كما في القنية وقد مر قوله.... من غير حرج قيد لكونها سنة مؤكده او واجبة فبالحرج يرتفع الاتم ويرخص في تركها(الدر المختار مع الشامي: ٢٩٠/٢-٢٩١،كتاب الصلاة ،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟