الجواب:-اگر امام نے رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت کر لی اور مقتدیوں نے نہیں کی تو اس میں اختلاف ہو گیا اکثر علماء اور اہل فتاوی کی رائے یہ ہے کہ امام کے سلام کے بعد مقتدی آیت سجدہ کا سجدہ کرے پھر قعدہ آخرہ کر کے سلام پھیرے ورنہ مقتدی کی نماز فاسد ہو جائے گی، دوسری رائے یہ ہے کہ امام کی نیت مقتدی کی نیت کے لیے بھی کافی ہو جائے گی اسی کو احسن الفتاوی نے راجح کہا ہے امت کے لیے اسی قول کو اپنانے میں آسانی ہے لیکن اس کی تائید زیادہ نہیں ملتی ہے اس لیے امام کو رکوع کے بجائے سجدہ میں نیت کر لینی چاہیے اور اس صورت میں مقتدی سجدہ کرے یا نہ کرے کسی کی نماز میں کوئی خرابی نہیں آئے گی-
📖 في الشامية: و اختلفوا في النية الإمام كافية كما في الكافي فلو لم ينوي المقتدي لا ينوب على راي فيسجد بعد سلام الإمام وبعد القعدة الاخيرة كما في النية (الى قوله) والاولى أن يحمل على القول بأن نية الإمام لا تنوب عن نية المقتدي والمتبادر من كلام المهستانى السابق أنه خلاف الاصح حيث قال على رأي فتامل(شامي: ٥٨٧/٢،زكريا ديوبند)
📖 ونؤدي بركوع صلاة إذا كان الركوع على الفور من قرا اية أو ايتين وكذا ثلاث على الظاهر كما في البحر إن نواه اي كون الركوع لسجود التلاوة على الراجح ونؤدي بسجودها كذلك أي على الفور وان لم ينو بالاجماع ولو نواها في ركوعه ولم ينوها المؤتم لم يجز ويسجد إذا سلم الإمام ويعيد القعدة ولو تركها فسدت صلاته(سامي: ٥٨٧/٢،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟