الجواب:-اذان کے بعد دعا پڑھنا صحابی تھے اور منقول الفاظ کے ساتھ اضافہ کرنا درست ہے لیکن شرط یہ ہے کہ منقول الفاظ کے اندر کوئی تغیر اور تبدیل نہ ہو یعنی ان کے بدلے میں زیادتی کرنا درست نہیں ہے البتہ منقول الفاظ رہتے ہوئے کچھ الفاظ زیادتی درست ہے-
📖 ويدعو عند فراغة بالوسيلة لرسول الله صلى الله عليه وسلم..... اللهم رب هذه الدعوة التامة ... حلت له شفاعتي يوم القيامة وزاد البيهقي في آخره انك لا تخلف الميعاد....(رد المختار مع الشامي: ٦٧/٢-٦٨،كتاب الصلاة ،باب الاذان ،زكريا ديوبند)
📖 اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة ات محمد الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته انك لا تخلف الميعاد....(صحيح البخاري: ٨٦/٦،كتاب الصلاة،دمشق)
📖 اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة ات محمد الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته انك لا تخلف الميعاد.....(مرقاه المفاتيح شرح مشكوة المصابيح:٥٦١/٢،كتاب الصلاة،ط: بيروت لبنان)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟