الجواب:-عورتوں کے لیے اذان دینا شرعا مکروہ تحریمی ہے لیکن اگر کوئی عورت اذان دے دے تو اس کو دہرانا مستحب ہے البتہ اگر نہ دہرائے تو کراہت کے ساتھ جائز ہو جائے گی صاحب تاتارخانیہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے-
📖 وهو سنة للرجال اما النساء فيكره الاذان وكذا الاقامة في مكان عال مؤكده هي كالواجب.... ويكره اذان جنب.... واذان امراة....(الدر المختار مع الشامي: ٤٨/٢-٦٠،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
📖 وكره اذان المراة فيعاد ندبا كذا في "الكافي"(الهنديه: ١١٠/١،كتاب الصلاة، باب الثاني في الاذان، زكريا ديوبند)
📖 قال في الأصل: وليس على النساء اذان ولا اقامة قال في الجامع الصغير والمراة اذا اذنت يعاد اذنها وان لم يعيد واجاز وذكر في الاصل ويكره اذان المراة....(الفتاوى التاتارخانية:١٤٤/٢-١٤٥،كتاب الصلاة، باب الاذان، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟