الجواب:-عورتوں کو گھر میں تنہا نماز پڑھنا چاہیے ان کے لیے مسجد میں حاضر ہونے اور جماعت سے نماز ادا کرنے کا حکم نہیں ہے لیکن اگر کوئی عورت گھر میں اپنے محرم باپ بھائی یا شوہر کے ساتھ جماعت کر لے تو کوئی حرج نہیں البتہ عورت مرد کے پیچھے صف میں کھڑی ہوگی چاہے وہ اکیلی مقتدی ہو تو بھی یہی حکم ہے اور تراویح کا بھی یہی حکم ہے-
📖 كالعراة فيتوسطهم امامهم ويكره جماعتهم تحريما فتح ويكره حضورهن الجماعة ولو لجمعة.... كما يكره امامة الرجل لهن في بيت ليس معهن رجل غيره ولا محرم منه كاخته أو زوجته او امته.....(رد المختار: ٣٠٧/٢،كتاب الصلاة باب الامامة،زكريا ديوبند)
📖 ويكره لهن حضور الجماعات يعني الشواب منهن لما فيه من خوف الفتنة.....(هداية:١٢٨/١،كتاب الصلاة، زمزم ديوبند)
📖 امامة الرجل للمرأة جائزة إذا نوى الامام امامتها ولم يكن في الخلوة اما اذا كان الامام في الخلوة....(بالفتاوي الهندية:١٤٣/١،كتاب الصلاة،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟