الجواب:-صورت مسئولہ میں عورت کا اس طرح سفر کرنا جائز اور درست ہے اس لیے کہ دونوں طرف کے ایر پورٹ تک یہ محروم کے ساتھ ہوا ہے صرف درمیان میں ہوائی جہاز کا سفر بلا محروم کے ہوا ہے اور جہاز کے اندر کسی فتنہ کا اندیشہ نہیں ہے-
📖 فقال مالك تخرج مع جماعة النساء وقال الشافعي تخرج مع ثقة حرة مسلمة وقال ابن سيرين تخرج مع رجل من المسلمين وقال الاوزاعي تخرج مع قوم عدول(اعلاء السنن:١٤/١٠، (
📖 ان المحرم ليس بشرط في الحج الواجب قال الاثرم سمعت احمد يسأل هل يكون الرجل محرما لأم امراته يخرجها الغى الحج فقال أما في حجة الفريضة و أرجوا لأنها تخرج إليها مع النساء ومع كل امنته واما في غيرها فلا وقال مالك والشافعي ليس المحرم شرطا في حجتها(أو جز مسالك:٦٤٨/٨،بيروت)
📖 قال حماد لا بأس للمرأة أن تسافر بغير محرم مع الصالحين(هندية:٤٢٣/٥،اشرفية ديوبند )
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟