جواب:-ہر انسان کی ضروریات اور حاجت عموما دوسروں سے مختلف ہوتی ہے لہذا جو چیزیں جن کے استعمال میں ہو اور انسان کو اس کے استعمال کی حاجت پیش اتی ہو اور وہ اشیاء تجارت کے لیے نہ ہو تو وہ تمام چیزیں حاجت اصلی میں داخل ہیں مثلا کھانا پینا پہننے کے کپڑے رہنے کے مکان وغیرہ اور جو چیزیں انسان کے استعمال میں نہ اتی ہو وہ حاجت اصلی میں داخل نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
📖 ومنها: كون المال فاضلا عن الحاجة الاصلية لان به يتحقق الينا الآخ ..(بدائع الصنائع:٩١/٢ كتاب الزكاة الشرفيه ديوبند)
📖 الاصلي واما المستفاد في اثناء الحول فيضم الى مجانسه ويزكي بتمام الحول الاصلي سواء استفيد بتجارة(حاشية الطحطاوي:٧١٥, كتاب الزكاة اشرفيه،ديوبند)
📖 وليس في دور السكنى وثياب البدن واتات منازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة والسلاح الاستعمال الاخر...(هدايه :٢٠٢/١،كتاب الزكاة ،زمزم،ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟