سوال:-جامع مسجد کس کو کہا جائے گا کیا ایک شہر میں کئی جامع مسجد ہو سکتے ہیں یا نہیں نیز اگر کوئی مسجد ایک وقت میں جامع مسجد ہو تو کیا اب وہ بدل کر غیر مسجد جامع ہو سکتی ہے یا نہیں؟
جواب:-جامع مسجد وہ شرعی بڑی مسجد ہے جس میں نماز جمعہ بھی قائم کی جاتی ہے اور جس مسجد میں جمعہ قائم نہ کی جاتی ہو تو وہ جامع مسجد نہیں رہے گی بلکہ نماز پنجگانہ والی مسجد بن جائے گی اور ایک ہی شہر میں کئی جامع مسجد ہو سکتی ہیں-
📖 المراد بالمسجد الذي تقام فيه الجمعة.....(الموسوعة الفقهية:٤٤/١٩٩،كويت)
📖 المسجد الموضع الذي يسجد فيه واصطلا: وهو الارض التي جعلها المحالك مسجدا بقوله جعلته مسجدا واندز طريقه واذن بالصلاة فيه....هو المسجد الكبير العام....(التعريفات الفقهية:٢٨٤، تهانوى ديوبند)
📖 ثم المسجد الجامع؛ لأنه من مجمع المسلمين لاقامة الجمعة ثم بعده المساجد الكبار: لأنها في معنى الجوامع لكثيرة اهلها....(بدائع الصنائع :١١/٢،كتاب الصلاة،اشرفية ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- اگر لڑکا لڑکی زنا کی حد تک پہنچ جائے اور گواہ وہاں پر موجود نہ ہوں تو کیا لڑکا لڑکی کا آپس میں قبول کرنے سے نکاح ہو جاےگا
- اللہ تعالیٰ کی نظرِ رحمت سے امام اور مقتدیوں کی مغفرت ہوتی ہے؟
- بچوں کی دینی اور دنیوی تعلیم میں زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟
- رات بھر نہ سونے کی قسم کھا کر غیر اختیاری نیند آنے پر کفارہ لازم ہوگا؟
- التحیات بھول کر سورۂ فاتحہ پڑھنے پر سجدۂ سہو لازم ہوگا؟