الجواب:- جانور دو طرح کا ہوتا ہے ایک پالتو اور دوسرا جنگلی ہوتا ہے اگر جانور پالتو ہو جیسے بلی،حمار وغیرہ ہو تو وہ جھوٹا ضرورت ناپاک تو نہیں ہوتا لیکن مکروہ ہوتا ہے بہتر یہ ہے کہ اس پانی سے وضو نہ کرے اگر کر لیا دوسرا پانی نہ ملنے پر تو وضو ہو جائے گا اور اگر جانور پالتو نہ ہو جنگلی ہو تو اس کا جھوٹا مطلقا ناپاک ہے لہذا اگر وہ پانی میں منہ ڈال دے تو پانی ناپاک ہو جائے گا-
📖 وذكر في صلاة الاصل المستحب ان لا يتوضا بسؤر الهرة وان توضا به اجزه(المحيط البرهاني: ٢٨٦/١،جلس كبير:١٦٨) إذا اكلت فارة وشربت من اناء على فورها ذلك يتنجس الماء بلا خلاف(المحيط البرهاني: ٢٨٦/١)
📖 واما الطاهر الذي هو مكروه فهو سؤر الدجاجه المخلاة لأنها تفتش الجيف والاقذار فمنقارها لا يخلو عن نجاسة مع هذا اذا توضا به اجزه(الفتاوى التاتارخانية:٣٥١/١،كتاب الطهارة، الفصل الرابع في المياه، زكريا ديوبند)
📖 وسؤر هرة.... وسواكن بيوت طاهر للضرورة مكروه تنزيها في الاصح ان وجد غيره (شامي:٣٨٣/١-٣٨٥،كتاب الطهارة، باب المياه، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟