جواب:-دائیں ہاتھ سے پتھروں کو ایک ایک کر کے مارا جائے اور افضل یہ ہے کہ پتھر مارتے وقت اس طرح کھڑا ہو کے منی کی وادی دائے جانب ہو اور مکہ معظمہ بائیں جانب ہو اور جمرہ سامنے ہو مارتے وقت طہارت کے ساتھ ہو رمی سے پہلے دعا پڑھنا (اللہم هذه حصياتى الآخر..) اور کنکریاں مارتے وقت الله اكبر اللهم أدخر عني الآخر..) پڑھیں اور رمی کھڑے ہو کر کرنا اور پتھروں کو انگلیوں کے سروں سے مارا جائے۔فقط واللہ اعلم۔
📖 واجمع العلماء على انه من حيث رماها جاز، سواء استقبلها عن يمينه او يساره الآخر.. ويجعل مكة على يساره ومنى على يمينه واستقبل الجمرة الآخر..... واذا فرغ من الرمي لا يقف من الدعاء عند هذه الجمرة الى ايام كلها بل ينصرف داعيا (غنية الناسك :١٧١-١٧٢)
📖 يجعل مكة على يساره ومنى على يمينه واستقبل الجمرة الآخر... يرمي يبدا وايد بيده اليمينى( بحرالعميق: ١٦٦٨/٣-١٦٢٢ كتاب الحج)
📖 ورمي جمرة العقبة من بطن الوادي أي بأن تجعل الكعبة عن يسارك ومنى عن يمينك .... سبعيا أي: سبع مرات يسبع حصيات الو رماها دفعه واحدة كان عن واحده..... أي برؤوس الاصابع... مكبره لكل حصاة.. الله اكبر (سامي: ٦٠٦/٣-٦٠٧ اشرفيه ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟