سوال:-خیار رویت کا ثبوت قرآن و حدیث سے ثابت ہے یا نہیں اگر ثابت ہو تو اس کی وضاحت کرے اگر ثابت نہ ہو تو پھر خیار رویت کا کیا حکم ہوگا مدلل بیان کریں؟
الجواب:-سیارے رویت حدیث سے ثابت ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے بغیر دیکھے کوئی چیز خریدی تو جب اس کو دیکھے تو اس کے لیے خیار ہے یعنی چاہے تو مبیع رکھے یا واپس کر دے-
📖 عن ابي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من اشتري شيئا لم يره لهو بالخيار ان اراه...(الدار القطني: رقم الحديث: ٣٨٥)
📖 عن ابي هريرة من اشتري شيئا لم يره فهو بالخيار اذا راه....(البيهقي: رقم الحديث: ٤٨٥)
📖 عن ابي هريرة من اشتري من الغنم فهو بالخيار....(صحيح مسلم: رقم الحديث: ١٥٢٤)
مزید متعلقہ سوالات
- نکاح کے لیے اسلام قبول کرنے والے شخص کا نکاح صحیح ہوگا؟
- کیا خودکشی کرنے والے کی روح معلق رہتی ہے؟
- قعدۂ اخیرہ چھوڑ کر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے نماز صحیح ہوگی؟
- ایک شخص پر ٥ رمضان میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے ۵ رمضان میں وہ دو لاکھ کا مالک ہے اس کے بعد اس کے پاس مال میں اور اضافہ ہوا تقریباً دس لاکھ کا مالک ہوگیا اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس اضافی رقم کی زکوۃ کب نکالی جائے گی ؟
- چھ گھنٹے کی ڈیوٹی کی تنخواہ چار گھنٹے کام کرکے لینا شرعاً جائز ہے؟