الجواب:-خیار شرط اس معاملہ کو کہتے ہیں جس میں دونوں کا اختیار ہو کہ نافذ کرنے کا یا ختم کرنے کا یعنی دونوں بیچنے والا اور خریدار کو یہ حق حاصل ہے کہ عقد معاہدے میں یہ شرط کر دیں کہ اگر منظور نہ ہو تو بیع باقی نہ رہے گی اسے خیار شرط کہتے ہیں اس کا حکم تین دن کے اندر اندر چاہے تو رکھ لے اور نہ چاہے تو واپس کر دے تین دن سے زائد ہو تو لازم ہو جائے گا-
📖 فإن الاصل في العقد الزوم من الطرفين ولا يثبت لاحدهما اختيار الامضاء او الفسخ ولو في مجلس العقد عندنا الا باشتراط ذلك....(شامي: ١٠١/٧،كتاب البيوع، باب خيار الشرط،زكريا ديوبند)
📖 خيار الشرط وان يشترط احد العاقدين كلاهما الخيار بين قبول العقد وردة ثلاثة ايام او اقل....(التعريفات الفقهية:١٧٦،باب الخاء،مكتبة التهانوي ديوبند)
📖 اما في الاصطلاح فقد قال ابن عابدين ان خيار الشرط مركب اضافي صار علما في اصطلاح الفقهاء على ما يثبت بالاشترط لاخد المتعاقدين من الاختيار بين الامضاء والفسخ....(الموسوعة الفقهية:٧٧/٢،كويت)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟