جواب:-زکوۃ پانچ قسم کے اموال پر واجب ہے۔۔سونا،چاندی،مال تجارت، نقدی ،مویشی ،البتہ زکوۃ اموال میں مطلقا زکوۃ واجب نہیں ہوتی بلکہ ان پر زکوۃ واجب ہونے کے لیے ایک مخصوص نصاب ہے اگر نصاب کی بقدر مال کسی عاقل بالغ مسلمان کے پاس ہو اور اس پر قمری سال گزر جائے تو اس پر زکوۃ واجب ہے جو اموال کے علاوہ ہے ان پر زکوۃ واجب نہیں ہے مثلا رہائش مقام ،بدن کے کپڑے، گھر کے سامان ،خدمت کے غلام اور استعمال کی چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
📖 ومنها كون النصاب ناميا حقيقة بالتوالد والتناسل والتجارة او تقديري بان يتمكن من الاستمتاء يكون المال في يده... فالخلقى الذهب والفضة ...الأخ(الهنديه: ٣٢٥/١ كتاب الزكاة زكريا ديوبند)
📖 سببه اي السبب افتراضها ملك نصاب حولي.. تام.. اقول انه خرج باشتراط الحرية... فارق عن ديني له مطالب من جهة العباد... بخلاف دين..(شامي: ١٧٣/٣-١٧٧ كتاب الزكاة، زكريا ديوبند)
📖 فرضت على حر مسلم مكاف مالك نصاب من نقد ولو نبذا او حليا او آنية او ما يساوي قيمته من عروض تجارة فازع عن الدين وعن جهة الاصلية ثيابه المحتاجه اليها لدفع الحد والبرد ..... الآخ (حاشية الطحطاوي:٧١٣-٧١٤, الزكاة، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟