باسمہ سبحانہ وتعالی الجواب وبا اللہ التوفیق ملاقات کے وقت ایسے الفاظ سے سلام کرنا جو غیر مسلم کا شعار یا ان کی تہذیب کا حصہ ہو مثلا نمستے یا نمسکار کہنا تو یہ جائز نہیں ہے اور اگر وہ نمستے یا نمسکار سے سلام کرتے ہیں تو جوابا ھداک الله کہ دیا جاۓ فتاوی محمودیہ کتاب الحضر والاباحہ باب السلام. جلد ۱۹ صفحہ ۹۲ -۹۳ ط جامعہ فاروقیہ کفایۃ المفتی جلد ۹. صفحہ ۱۰۹ ط دار الاشاعت فتاوی رحیمیہ جلد ۱۰ صفحہ ۱۲۶
📖 اذا سلم علی اھل الذمۃ فلیقل السلام علی من اتبع الھدی وکذلک یکتب فی الکتاب الیھم وفی التاتارخانیہ قال محمد اذا کتبت الی یھودی او نصرانی فاکتب السلام علی من اتبع الھدی. ( فتاوی شامی ۶ صفحہ ۱۴۲ کتاب الحضر والاباحہ. فصل فی البیع ط سعید )
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟