الجواب:-کسی امام کے نزدیک بیس رکعت سے کم تراویح ادا کرنا مسنون نہیں ہے پہلے کچھ اس میں اختلاف تھا مثلا امام مالک وغیرہ کے نزدیک چھتیس رکعتیں مسنون تھی لیکن بعد میں نماز ائمہ مجتہدین وغیرہ کا بیس رکعت پر اتفاق ہوا لہذا بیس رکعت ادا کرنے سے ہی سنت ادا ہو گئی ورنہ نہیں –
📖 وهي عشرون ركعة هو قول الجمهور.... عليه عملا الناس شرقا وغربا....(الدر المختار مع الشامي: ٤٩٥/٢،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
📖 وهي عشرون ركعة باجماع الصحابة رضي الله عنه بعشر تسلمات....(حاشية الطحطاوي على المراقي:٤١٤،كتاب الصلاة،اشرفية ديوبند)
📖 وهي خمس ترويحات كل ترويحة اربع ركعة تسلمتين كذا في....ولو زاد خمس ترويحات بالجماعة يكره عندنا....(بالفتاوى الهندية:١٧٥/١،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟