الجواب:-ماء مستعمل کا شرعا حکم یہ ہے کہ وہ پاک نہیں اس میں اختلاف یہ ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ وشافعی رحمہ اللہ کے نزدیک پاک بھی ہے اور پاک کرتے بھی ہے اور امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک پاک ہے لیکن پاک کرنے والا نہیں ہے یہی ایک روایت امام صاحب کے ہے اور شیخین کے نزدیک ناپاک ہے لیکن صحیح قول امام محمد کے ہے کہ طاہر وغیرہ مطہر اس پر فتوی ہے-
📖 قال الماء المستعمل لا يطهر الأحداث خلافا لمالك والشافعي....الخ(اشرف الهداية:١٤٧/١،كتاب الطهارة،دار الاشاعت كراچی)
📖 وهو الطاهر.... وحكمه انه ليس بطهور....(شامي: ٣٩٠/١-٣٩١،كتاب الطهارة،اشرفية ديوبند)
📖 اتفق اصحابنا رحمه الله: ان الماء المستعمل ليس بطهور حتى لا يجوز التوضو به واختلافوا في طهارته، قال محمد رحمه الله :هوطاهر وهو رواية عن ابي حنيفة رحمه الله وعليه الفتوى(هندية: ٧٥/١،كتاب الطهارة،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟