الجواب:-صورۃ مسؤلہ میں عورتوں کے لیے کسی بھی صورت میں امام بننا جائز نہیں ہے عورت کے لیے عورت کی امامت مكروه تحريمي ہے لكن اگر جماعت كرہي لے تو نماز ہو جائے گی اسی طرح بغرص تعلیم جماعت کے ساتھ ادا کر لے تو وہ ذمہ سے ساقط ہو جائے گا-
📖 عن عائشة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا خير في جماعة النساء الا في مسجد او في جنازة قتيل..... فعلم ان جماعتهن وحدهن مكروهة......( اعلاء السنن:٢٤٢/٤،كتاب الصلاة ،باب كراهة جماعة النساء، ادارة القرآن باكستان)
📖 ويكره تحريما صرح به في الفتح والبحر جماعة النساء ولو في الترابيح في غير صلاة جنازة.... فإن فعلن تقف الامام وسطهن كالحراة....(الدنيا المختار مع الشامي:٢٠٥/٢-٢٠٦،كتاب الصلاة ،زكريا ديوبند)
📖 وكره جماعة النساء ربوا حرة منهن ولا يحفرن الجماعات لما فيه الفتنة و المخالفة(حاشية الطحطاوي على المراقي:٣٠٤،كتاب الصلاة،باب من الق بالامامه،دار الكتب العلميه بيروت)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟