الجواب:-مدت رضاعت کے سلسلے میں ائمہ کرام اختلاف ہے چنانچہ حضرت امام ابو حنیفہ کے نزدیک اس کی مدت ڈھائی سال ہے اور حضرات صاحبین کے یہاں مدت رضاعت دو سال ہے اور یہی قول امام شافعی کا بھی ہے اور حضرت امام زفر کے نزدیک تین سال ہے-
📖 هو حولان ونصف عنده وحولان فقط عندهما وهو الاصح فتح وبه يفتى كما في تصحيح القدوري.....(الدر المختار مع شامي: ٣٩٤/٤،كتاب النكاح باب الرضاع،زكريا ديوبند) ثم مدة الرضاع ثلثون شهدا عند ابي حنيفة و قالا سنتان وهو قول الشافعي وقال زفر ثلاثة احوال لان الحول حسن للتحول من حال ابي حال.....(هداية:٣٧١/٢،كتاب النكاح باب الرضاع،زمزم ديوبند)
📖 وقت الرضاع في قول ابي حنيفة رحمه الله عليه مقدر بثلاثين شهرا وقال مقدر جحولين......(هنديه: ٤٠٩/١،كتاب النكاح،الشرفيه ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟