👁دیکھنے والوں کی تعداد:1
سوال:-مسافر نے چار رکعت والی نماز میں امامت کی اور دو رکعت میں سلام پھیر دیا تو مقیم مقتدی اپنی باقیہ نماز کس طریقے سے ادا کریں گے ان باقیہ دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھیں گے یا نہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق:-جب مقیم مقتدی مسافر امام کے پیچھے نماز پڑھے تو مسافر امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقیم مقتدی باقی دو رکعت میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھے گا بلکہ اتنی ہی دیر کھڑے ہو کر رکوع سجدہ کرے گا-(مستفاد:755/8، قاسمیہ)
📖 وصح اقتداء المقيم بالمسافر في الوقت وبعده، فاذا اقام المقيم الى الاتمام لا يقرا ولا يسجد للسهو في الاصح، لأنه كاللاحق،(در مختار مع الشامي:611/2، كتاب الصلاة، باب الصلاة المسافر)
مزید متعلقہ سوالات
- تہجد کی نماز سب سے قبل کس نے ادا کی اور فرضیت نماز سے پہلے اس کا کیا حکم تھا اور اب کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص بغیر پانی یا بغیر ڈھیلے وغیرہ کے پیشاب کر لی تو اس پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں ؟
- مہر محمدی، مہر شرعی اور مہر فاطمی سب ایک ہیں یا الگ الگ یا اس میں کوئی تفصیل ہے مفصل بیان کریں؟
- اشھر حج اور ایام حج کتنے ہیں اور کیا کیا ہے ہر ایک کی وضاحت کریں؟
- کس حوض یا تالاب کا پانی ماء جاری کی حکم میں ہے اور کس کا پانی ماء جاری کا حکم میں نہیں مدلل مفصل بیان کریں؟